اردو

urdu

ETV Bharat / state

BJP Spokesperson on Samajwadi Party: بی جے پی کا سماج وادی پارٹی پر فسادات کی سیاست کرنے کا الزام - Muzaffarnagar riots

اترپردیش میں بی جے پی کے ترجمان سریش کھنہ نے سماج وادی پارٹی کو شدید تنقید کا نشانہ BJP Criticizes Samajwadi Party بنایا۔ انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ سماجوادی پارٹی فسادات کی سیاست کرتی ہے۔

سماج وادی پارٹی فسادات کی سیاست کرتی ہے
سماج وادی پارٹی فسادات کی سیاست کرتی ہے

By

Published : Dec 18, 2021, 2:20 PM IST

لکھنؤ: اترپردیش میں بی جے پی کی یوگی حکومت کے ترجمان سریش کھنہ نے سماج وادی پارٹی (ایس پی) پر سیاسی فائدے کے لئے فسادات کرانے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ فسادات ملک کے اتحاد اور سالمیت کے لئے خطرہ ہے اس کے باوجود سماج وادی پارٹی فسادات Samajwadi Party pursues riot politics کی سیاست کرتی ہے۔

کھنہ نے ہفتہ کے روز ایک بیان میں کہا کہ 2012 سے 2017 کے درمیان ایس پی حکومت کے دوران ہوئے تقریباً 1500 فسادات اس کے ثبوت ہیں۔ انہوں نے کہا، ’’مظفر نگر کے کیرانہ Muzaffarnagar riots میں ہونے والے فسادات میں کیرالہ جل کر خاک ہوگیا تھا۔ لوگ اپنی بہو بیٹیوں کی عزت بچانے کے لئے اپنے گھروں سے بھاگ رہے تھے۔ اس وقت روم کے حکمران کی طرح سیفائی مہوتسو میں مصروف تھے۔

مزید پڑھیں:

کھنہ نے کہا کہ عوام فسادات کے اس دور کو دوبارہ نہیں آنے دیں گے۔ انہوں نے دیکھا ہے کہ کس طرح وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی قیادت والی حکومت نے اپنے دور میں ایک بھی فساد نہیں ہونے دیا۔

یواین آئی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details