لکھنؤ: سماج وادی پارٹی(ایس پی) نے مین پوری پارلیمانی ضمنی الیکشن کے لئے ووٹنگ سے قبل الزام لگایا ہے کہ ایس پی حامیوں کو حلقے میں ہراساں کرنے کے ساتھ، طاقت کا ناجائز استعمال اور حراست میں لے کر انہیں ووٹنگ سے روکنے کی بڑی سازش کی جارہی ہے۔Samajwadi Party On Mainpuri By Poll
پارٹی کی جانب سے نیشنل سکریٹری راجندر چودھری و ایم ایل اے روی داس مہروترا نے چیف الیکشن کمشنر کے نام یوپی چیف الیکشن افسر کو ایک میمورنڈم سونپا۔ میمورنڈم میں ایس پی نے مطالبہ کیا ہے کہ سماج وادی پارٹی کارکنوں، حامیوں اور متفقین کی اکثریت والے علاقوں کے پولنگ بوتھوں کو حساس اور کافی حساس کے زمرے سے نکال کر تمام پولنگ بوتھوں کی ویب کاسٹنگ کالنگ الیکشن لڑرہے امیدوار اور منظور شدہ سیاسی پارٹیوں کو دستیاب کرائی جائے۔