ریاست اترپردیش کے ضلع بارہ بنکی میں بھارتیہ جنتا یوا مورچہ کی جانب سے وزیر اعظم نریندر مودی کی 17 ستمبر کو سالگرہ کے پیش نظر سیوا سپتاہ منایا جا رہا ہے۔ ایک ہفتے تک چلنے والے اس پروگرام میں مختلف قسم کے پروگرام ہو رہے ہیں۔
بارہ بنکی: وزیر اعظم کی سالگرہ پر بی جے پی منا رہی سیوا سپتاہ - ایک ہفتے میں تقریبا 200 یونٹ خون کا عطیہ کرایا جائے
بھارتیہ جنتا یوا مورچہ کی جانب سے وزیر اعظم نریندر مودی کی 17 ستمبر کو سالگرہ کے پیش نظر سیوا سپتاہ منایا جا رہا ہے۔ سیوا سپتاہ میں روز خون کے عطیہ کا کیمپ لگایا جا رہا ہے۔ جس میں روز 30 یونٹ خون کے عطیہ کا ٹارگیٹ طے کیا گیا ہے۔
بھارتیہ جنتا یوا مورچہ کی جانب سے سیوا سپتاہ میں روز خون کے عطیہ کا کیمپ لگایا جا رہا ہے۔ جس میں روز 30 یونٹ خون کے عطیہ کا ٹارگیٹ طے کیا گیا ہے۔ اس طرح بی جے پی کارکنان کی کوشش ہے کہ ایک ہفتے میں تقریبا 200 یونٹ خون کا عطیہ کرایا جائے۔
اس کے علاوہ سیوا سپتاہ کے تحت روز مختلف پروگراموں کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ آج اس کے تحت صفائی مہم کا پروگرام تھا۔ جس میں بی جے پی کارکنان نے ضلع ہسپتال میں صاف صفائی کی۔ اس کے علاوہ ماسک کی تقسیم، آنکھوں کا ٹیسٹ اور چشموں کی تقسیم کا پروگرام بھی آئندہ روز میں کیے جائیں گے۔