اردو

urdu

ETV Bharat / state

BJP Candidate Set a New Record: بی جے پی امیدوار سنیل شرما نے جیت کی نئی تاریخ رقم کی

اس سے قبل نوئیڈا اسمبلی سے الیکشن لڑنے والے پنکج سنگھ کا ریکارڈ محض 2 گھنٹے میں ٹوٹ گیا ہے۔ ایک گھنٹہ پہلے پنکج سنگھ ملک کے ایسے پہلے ایم ایل اے تھے، جنہوں نے سب سے زیادہ ووٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی، لیکن اب صاحب آباد اسمبلی سیٹ سے بی جے پی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنے والے سنیل شرما نے بی جے پی کے ہی امیدوار کا ریکارڈ توڑ دیا۔ BJP Candidate Set a New Record

By

Published : Mar 10, 2022, 10:30 PM IST

بی جے پی امیدوار سنیل شرما نے جیت کی نئی تاریخ رقم کی
بی جے پی امیدوار سنیل شرما نے جیت کی نئی تاریخ رقم کی

اتر پردیش غازی آباد کی صاحب آباد اسمبلی سیٹ سے بی جے پی امیدوار سنیل شرما نے تاریخی جیت حاصل کی ہے۔ سنیل شرما اب تک کے پہلے ایسے ایم ایل اے ہیں، جنہوں نے پورے بھارت میں سب سے زیادہ ووٹ حاصل کیے ہیں۔ BJP Candidate Set a New Record

بڑی بات یہ ہے کہ صاحب آباد کی پڑوسی سیٹ نوئیڈا اسمبلی سے الیکشن لڑنے والے پنکج سنگھ کا ریکارڈ محض 2 گھنٹے میں ٹوٹ گیا۔ ایک گھنٹہ پہلے پنکج سنگھ ملک کے ایسے پہلے ایم ایل اے تھے، جنہوں نے سب سے زیادہ ووٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی، لیکن اب صاحب آباد اسمبلی سیٹ سے بی جے پی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنے والے سنیل شرما نے بی جے پی کے ہی امیدوار کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔

سنیل شرما کو 2022 کے یوپی اسمبلی انتخابات میں 3,21,109 ووٹ ملے ہیں اور نوئیڈا سے الیکشن لڑ رہے پنکج سنگھ کو 2,44,319 ووٹ ملے ہیں۔

اس کے علاوہ اس اسمبلی الیکشن میں دو ریکارڈ ٹوٹے ہیں۔ پہلا ریکارڈ مہاراشٹر کے سابق نائب وزیر اعلیٰ، نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے لیڈر اجیت پوار کا ریکارڈ ٹوٹا۔ اجیت پوار نے بارامتی اسمبلی سیٹ سے الیکشن لڑتے ہوئے سب سے زیادہ 1,65,265 ووٹ سے جیت درج کی تھی، لیکن اس اسمبلی الیکشن میں نوئیڈا سے بی جے پی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنے والے پنکج سنگھ نے یہ ریکارڈ توڑ دیا تھا۔

مزید پڑھیں:

انہوں نے 2,44,319 ووٹ حاصل کر کے 181513 ووٹوں سے سماج وادی پارٹی کے سنیل شرما کو ہرایا لیکن صرف 2 گھنٹے کے اندر پنکج سنگھ کا ریکارڈ سنیل شرما نے توڑ دیا ہے جو صاحب آباد اسمبلی سیٹ سے الیکشن لڑ رہے ہیں، سنیل شرما کو 3,21,109 ووٹ ملے اور انہوں نے اپنے حریف کو 2لاکھ 10 ہزار ووٹ سے ہرایا۔ سماج وادی پارٹی کے امر پال کو 1لاکھ 8047 ووٹ ملے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details