اردو

urdu

ETV Bharat / state

'بی جے پی کے لوگ نفرت پھیلا کر ملک کو تباہ کررہے ہیں' - عید الضحیٰ 2020

اترپردیش کے ضلع غازی آباد کے لونی سے بی جے پی کے رکن اسمبلی نندکشور گجر کے ذریعہ قربانی کے متعلق کے دیے گیے انتہائی متنازعہ اور ناقابل برداشت بیان پر علماء نے شدید ناراضگی کا اظہار کیا۔

maulana lutfur rehman
مولانا لطف الرحمان صادق قاسمی

By

Published : Jul 28, 2020, 7:56 PM IST

علماء نے بی جے پی کے رکن اسمبلی کے ذہنی دیوالیہ پن سے تعبیر کرتے ہوئے کہا کہ، 'بی جے پی ہمیشہ سے نفرت پھیلانے کا کام کرتی آئی اور یہ لوگ ہندو۔ مسلمان کے درمیان تفریق پیدا کرکے ملک کو تباہ و برباد کرنے و فسادات کرانے کی جانب لے جاتے ہیں۔'

دیکھیں ویڈیو

بی جے پی رکن اسمبلی نند کشور کے متنازعہ بیان پر اپنے شدید رد عمل کااظہارکرتے ہوئے جامعہ فاطمة الزہرہ اینگلو عربک دیوبند کے مہتمم مولانا لطف الرحمان صادق قاسمی نے کہا کہ، 'بی جے پی لیڈروں اور پوری پارٹی کی ذہنیت مسلم مخالف ہے۔ انہوں نے گزشتہ پانچ چھ سالوں سے مسلمانوں کے خلاف زہراگلنے کے علاوہ کیا کیا ہے؟

وہ دونوں فرقوں کے درمیان تفریق پیدا کرکے اس ملک کو فساد کی جانب لے جانا اور ملک کو تباہی و برباد کی جانب لے چاہتے ہیں۔'

انہوں نے کہا کہ، 'اس وقت ملک بدحالی کا شکار، سخت مراحل سے گزر رہا ہے لیکن یہ لوگ نفرتوں کے کھیل سے باز نہیں آرہے ہیں۔'

انہوں نے کہا کہ، 'رکن اسمبلی کا بیان انتہائی غلیظ قسم کا بیان ہے ، اگر یہ لوگ بچوں کی قربانی کی بات کرتے ہیں تو پہلے انہیں ان لوگوں کو بھی مشورہ دینا چاہئے جو جانوروں کی بلی چڑھاتے ہیں۔'

انہوں نے کہا کہ، 'اس قسم کے لوگوں کا مقصد قربانی جیسے عظیم تہواروں پر نفرت پھیلانا اور ملک کو برباد کرنا و فساد پھیلانا ہے۔'

مزید پڑھیں:

بی جے پی رہنما کی قربانی نہ کرنے کی اپیل

غورطلب ہے کہ بی جے پی کے رکن اسمبلی نندکشور گجر نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ بقراعید پر قربانی نہ کریں۔انھوں نے یہ بھی کہا کہ کوئی شخص قربانی نہ ہونے دے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details