اردو

urdu

ETV Bharat / state

ضلع پنچایتی صدر انتخابات میں بی جے پی اور بی کے یو کے درمیان رسّہ کشی - بی جے پی کے خلاف کلکٹریٹ میں احتجاجی مظاہرہ

مظرنگر میں ضلع پنچایت صدر کے لیے ہورہے انتخابات کے پیش نظر بی جے پی اور حزب اختلاف کے درمیان مسلسل رسہ کشی جاری ہے۔

بی جے پی اور بی کے یو کے درمیان رسا کشی
بی جے پی اور بی کے یو کے درمیان رسا کشی

By

Published : Jun 29, 2021, 12:37 PM IST

اترپردیش کے ضلع مظفر نگر میں پنچایت صدر کے لیے ہونے والے انتخابات کے پیش نظر حکمراں جماعت (بی جے پی) اور حزب اختلاف آمنے سامنے ہیں۔

ضلع پنچایتی صدر کے لیے بی جے پی کی جانب سے ڈاکٹر ویرپال نروال کو امیدوار بنایا گیا ہے، جب کہ بی کے یو (Bhartiya Kisan Union) نے اپنا امیدوار ستیندر بالیان کو بنایا ہے۔

ویڈیو

بی جے پی امیدوار کی کمان مرکزی وزیر ڈاکٹر سنجیو بالیان کے ہاتھوں میں ہے، جب کہ بی کے یو (Bhartiya Kisan Union) کے امیدوار کی کمان چودھری نریش ٹکیت کے ہاتھ میں ہے، دونوں طرف سے امیدواروں کی مسلسل جوڑ توڑ کی کوشش کی جارہی ہے، وہیں بی جے پی ضلع پنچایت کے 43 اراکین میں سے 28 کی حمایت حاصل ہونے کا دعویٰ کر رہی ہے۔

بی جے پی اور بی کے یو کے درمیان رسا کشی

مزید پڑھیں:مرادآباد: بی ایس پی رہنما شیریں گل سماجوادی پارٹی میں شامل

وہیں دوسری جانب متحدہ محاذ کی جانب سے ضلع کلکٹریٹ میں احتجاج کیا جارہا ہے، بتایا جاتا ہے کہ گزشتہ روز ضلع پنچایت صدر کے لیے وارڈ نمبر 41 سے ضلع پنچایت کے ممبر اور متحدہ محاذ کی امیدوار زرین نے پرچہ نامزدگی داخل کی تھی، جس کو ریٹرننگ آفیسر نے منسوخ کردیا، اس کو لے کر سماجوادی پارٹی، کانگریس، راشٹریہ لوک دل، بھارتیہ کسان یونین اور آزاد سماج پارٹی مشترکہ طور پر ضلع انتظامیہ اور بی جے پی کے خلاف کلکٹریٹ میں احتجاجی مظاہرہ کررہے ہیں۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details