میرٹھ: اترپردیش میں بلدیاتی انتخابات میں دوسرے مرحلے کی ووٹنگ کے لیے نامزدگی کا آج آخری دن تھا۔ نامزدگی کے آخر دن آج میرٹھ کے مختلف وارڈز کے لیے جہاں ایک طرف کارپوریٹرز نے اپنے پرچے داخل کیا دوسری طرف بی جے پی کی طرف میئر سیٹ کے لیے ایک بار پھر سابق میئر ہریکانت اہلو والیا کے نام کا اعلان کیا گیا۔ میئر امیدوار کے طور پر ہریکانت کے نام کے بعد آج انہوں بھی اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا۔ اس موقع ہریکانت اہلو والیا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دیر سے ان کے نام کا اعلان ہوا ہے۔ اس سے تشہیری مہم پر کوئی اثر پڑنے والا نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ وہ پارٹی کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ انہیں یقین ہے کہ وہ انتخابی میدان میں کامیاب ہوں گے۔ اگر عوام ان کو دوبارہ سے میئر بناتی ہے تو وہ پچھلی مدت میں جو ترقیاتی کام کسی وجہ سے روک گیا تھا اسے سب سے پہلے مکمل کرنے کی کوشش کریں گے۔ وہیں دوسری طرف سماج وادی پارٹی کی جانب سے میئر کے عہدے کے لیے اتل پردھان کی اہلیہ کو امیدوار بنایا گیا ہے۔ ایسے عوام کا اعتماد حاصل کرنے کے لیے ڈور ٹو ڈور تشہیری مہم کر رہے ہیں۔