لکھنؤ:بہوجن سماج پارٹی کی قومی صدر مایاوتی BSP President Mayawati نے مدارس کو لے کر اتر پردیش کی یوگی حکومت پر سخت حملہ کیا ہے۔ مایاوتی نے ٹویٹ کر کے اس معاملے پر اتر پردیش حکومت کو گھیر لیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی مدارس کو لے کر کانگریس پر بھی سوالات اٹھائے گئے ہیں۔ مایاوتی نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ یوپی حکومت کی جانب سے ایک خصوصی ٹیم بنا کر لوگوں کے عطیات پر منحصر پرائیویٹ مدارس کے زیر بحث سروے کو مکمل کرنے کا کام کیا جا رہا ہے۔ جس کے مطابق 7500 سے زائد 'غیر تسلیم شدہ' مدارس غریب بچوں کی تربیت میں مصروف ہیں۔ یہ غیر سرکاری مدارس حکومت پر بوجھ نہیں بننا چاہتے تو پھر ان میں مداخلت کیوں؟ جب کہ سرکاری مدرسہ بورڈ وغیرہ کے مدارس کے اساتذہ اور عملہ کی تنخواہوں کے لیے بجٹ کی فراہمی کے لیے خاص طور پر سروے کیا جاتا ہے۔ تو کیا یوپی حکومت ان پرائیویٹ مدارس کو گرانٹ لسٹ میں شامل کرکے انہیں سرکاری مدارس بنائے گی؟ Mayawati said BJP and Congress insulted Madrasas
یہ بھی پڑھیں: