اردو

urdu

بی جے پی نے غنڈہ گردی کی بنیاد پر ضلع پنچایت انتخابات جیتے: مایاوتی

By

Published : Jul 15, 2021, 11:04 PM IST

بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے آج الزام لگایا کہ اترپردیش میں نظم ونسق کی حالت دن بہ دن خراب ہوتی جارہی ہے اور بی جے پی نے بھی سماج وادی پارٹی کی طرح اقتدار کا غلط استعمال اور غنڈہ گردی کی بنا پر بلاک پرمکھ اور ضلع پنچایت صدر کے انتخاب جیتے ہیں۔

بی جے پی نے بھی غنڈہ گردی کی بنیاد پر ضلع پنچایت انتخابات جیتے: مایاوتی
بی جے پی نے بھی غنڈہ گردی کی بنیاد پر ضلع پنچایت انتخابات جیتے: مایاوتی

بی ایس پی سپریمو نے کہا کہ ریاست میں پنچایت انتخاب کبھی بھی آزاد اور منصفانہ نہیں ہوئے ہیں۔ ضلع پنچایت صدر کے انتخاب میں ابھی شورمچانے والی ایس پی نے اپنے میعاد کار میں غنڈہ گردی کردی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:

Mayawati Press Conference: بی ایس پی یوپی ضلع پنچایت کا صدر انتخاب نہیں لڑے گی

انہوں نے کہا کہ بی ایس پی نے 1993 میں ایس پی کے ساتھ مل کر حکومت بنائی تھی لیکن 1995 میں ہوئے پنچایت انتخاب میں ایس پی کے لیڈروں اور کارکنوں نے بی ایس پی کو کافی پریشان کیا۔ اس وقت فیض آباد میں بی ایس پی کی ایک خاتون لیڈر کا اغوا کرلیا اس کے علاوہ دیگر مقامات پر بی ایس پی لیڈروں کو ماراپیٹا گیا۔ اسے لے کر ہی بی ایس پی حکومت سے حمایت واپس لے لیا۔ انہوں نے کہا کہ پنچایت انتخاب میں بی جے پی نے بھی ایس پی کا راستہ اپنایا جو جمہوریت کے لئے ٹھیک نہیں ہے۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details