اترپردیش میں اسمبلی انتخابات کے پیش نظر تمام پارٹیوں کی تشہیری مہم جاری ہے۔ نوئیڈا اور گریٹر نوئیڈا میں پہلے مرحلے کے تحت 10 فروری کو ووٹ ڈالے جائینگے، جس کے لیے ایس پی، بی ایس پی، کانگریس اور بی جے پی نے اپنی پوری طاقت لگا دی ہے۔ گزشتہ انتخابات میں بی جے پی کا پلڑا بھاری تھا، لیکن رواں برس کے انتخاب میں سماج وادی پارٹی کا مقابلہ سخت ہے، اس دلچسپ مقابلہ میں کانگریس پارٹی بھی کسی سے پیچھے نہیں ہے۔
انتخابی مہم کے تحت نویئڈا سیکٹر 63 کے حلقہ میں سماج وادی پارٹی کے امیدوار سنیل چودھری نے عوامی رابط مہم شروع کی۔ مذکورہ حلقہ کے لوگوں کا کہنا ہے کہ بی جے پی نے ان علاقوں اور گلیوں میں ترقیاتی اور عوامی فلاح و بہبود کے لئے کوئی کام نہیں کیا ہے، خاص کر ان علاقوں میں جہاں سماجوادی پارٹی کے حامی یا مسلمانBJP Accused of Dividing People on the Basis of Religion آباد ہیں۔
سماج وادی پارٹی کے رہنما نور حسن کا کہنا ہے کہ جس گلی میں مدرسہ ہے اور میری رہائش گاہ ہے اس گلی میں دانستہ طور پر کوئی بھی کام نہیں کیا گیا۔ بعض لوگوں کا الزام ہے کہ بی جے پی نے ان گلیوں کو چھوڑ دیا جن میں مسلمانوں کی آبادی ہے اور جہاں کام کرایا وہاں بھی مٹی ڈالنے کے پیسے لئے گئے۔