اردو

urdu

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 6, 2023, 1:04 PM IST

ETV Bharat / state

Special Discount On Virat Kohli Innings وراٹ کوہلی کی سالگرہ پر ان کے فینز نے کی انوکھی پیشکش

مظفر نگر میں ان کے ایک مداح نے ایک انوکھی پیشکش کی ہے۔ پہلے تو مقبول ہوٹل کے مالک محمد دانش نے اپنے دوستوں کے ساتھ وراٹ کوہلی کی سالگرہ کو کیک کاٹ کر جشن منایا۔ وراٹ کوہلی کی سنچری مکمل کرنے پر اپنے کسٹمرز کو فری بریانی پیش کر تے ہوئے اپنی دیوانگی کا اظہار کیا۔

وراٹ کوہلی کی سالگرہ پر ان کے فینز نے کی انوکھی پیشکش
وراٹ کوہلی کی سالگرہ پر ان کے فینز نے کی انوکھی پیشکش

وراٹ کوہلی کی سالگرہ پر ان کے فینز نے کی انوکھی پیشکش

مظفرنگر: ریاست اتر پردیش کے مظفر نگر ضلع میں گزشتہ روز سینکڑوں لوگوں کو وراٹ کوہلی کے دیوانگی میں ایک دکاندار کی طرف سے بریانی کی مفت میں پیش کی گئی۔ وراٹ کوہلی کے پرستاروں نے چکن بریانی کا لطف اٹھایا۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ شہر میں واقع مقبول چکن بریانی نام کی دکان کے مالک نے ویراٹ کوہلی کے لیے منفرد پیشکش شروع کی ہے۔ جس میں یہ دکاندار اپنی مشہور چکن بریانی پر لوگوں کو اتنا ہی ڈسکاؤنٹ دیتا ہے جتنا کہ ویراٹ کوہلی نے ورلڈ کپ میچ کے دوران رن بناتے ہیں۔

گزشتہ بھارت سری لنکا میچ کے دوران ویرات کوہلی نے 88 رنز بنائے تھے جس کی وجہ سے اس دن چکن بریانی کی پلیٹ پر 88 فیصد ڈسکاؤنٹ دیا گیا تھا، یعنی چکن بریانی کی ایک پلیٹ جو 60 روپے میں ملتی تھی۔ یہاں 7 روپے میں کسٹمر کو دی گئی اور اتوار کو بھارتیہ کرکٹر ویراٹ کوہلی کی سالگرہ کے موقع پر، بھارت اور ساؤتھ افریقہ کے میچ کے دوران زبردست فارم میں رہنے والے ویراٹ کوہلی نے سنچری بنا کر مداحوں کو سالگرہ کا تحفہ دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ویراٹ کوہلی نے اپنی سالگرہ پر تاریخ رقم کردی، سب سے کم اننگز میں سچن کے ریکارڈ کی برابری

اس بارے میں مزید معلومات دیتے ہوئے ہوٹل کے مالک دانش رضوان نے کہا کہ ہم یہ کہیں گے کہ ویراٹ کوہلی نے 49 سنچریاں مکمل کر لی ہیں۔امید ہے کہ ورلڈ کپ میں ان کی نصف سنچریوں کی سنچری بھی مکمل ہو جائے گی۔ ہماری طرف سے یہ پیشکش جاری رہے گی۔ خوشی میں ہم لوگوں کو مفت بریانی کھلاتے رہیں گے۔ ہم نے یہ آفر کا اعلان کیا ہوا تھا کہ ویرات کوہلی جتنے رنز بنائیں گے اتنی ہی بریانی پر آفر پیش کی جائے گی اور آج ان کی سنچری پر بریانی بالکل مفت ہوگئی ہے اور سینکڑوں کی تعداد میں لوگ مفت بریانی کا مزا لے رہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details