ہردوئی کی خانقاہ ساغریہ میں منعقد ہونے والے جلسہ 'جشن مولائے کائنات' کی صدارت تحریک پرچم محمدیﷺ کے صدر فرید الدین احمد نے کی جبکہ شہر قاضی سید محمد عارف عبداللہ نے مہمان خصوصی اور مدرسہ غوثیہ کے پرنسپل مولانا مہندی حسن نے مہمان اعزازی کی حیثیت سے شرکت کی۔
ہردوئی میں ’جشن مولائے کائنات‘ کا انعقاد جلسہ کو خطاب کرتے ہوئے شہر قاضی سید محمد عارف عبد اللہ نے کہا کہ حضرت علی کرم الله وجہہ سے محبت ایمان کی علامت اور بغض نفاق کی نشانی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حضرت علیؓ اطاعت اور پیروی رشدو ہدایت ہے۔ ان کی سیرت مسلمانوں کے لئے چشمہ ہدایت ہے۔
فرید الدین احمد نے کہا کہ آخری رسول حضرت محمدﷺ کے داماد اور چوتھے خلیفہ امیرالمومنین حضرت علیؓ کی ساری زندگی غریبوں کی امداد کرنے اور عبادات میں صرف ہوئی ہے۔ انہوں نے زندگی کا ہر لمحہ قرآن و حدیث کی روشنی میں گزارا، جبکہ آج ضرورت اس بات کی ہے کہ حضرت علیؓ کی حیات طیبہ کو نظر میں رکھ کر زندگی گذارنی چاہئے۔
مدرسه غوثیه کے صدر مدرس علامه مولانا مہندی حسن نے کہا کہ حضرت علیؓ سب سے زیادہ حضرت محمدﷺ سے محبت کیا کرتے تھے۔ وه بہت ہی انصاف پسند تھے۔
خانقاہ کے سجاده نشین معزالدین احمد ساغری چشتی نے کہا کہ حضرت علیؓ کو دین اسلام میں ایک خاص مقام حاصل ہے۔ انہوں نے اپنے دور حکومت میں ہمیشہ دہشت گردی کی مخالفت کی اور امن و امان قائم کیا۔ عبدالولی صدیقی نے حضرت علیؓ کی حیات طیبہ پر روشنی ڈالی۔
جلسہ کا آغاز حافظ فرحان الحق نے تلاوت قرآن مجید سے کیا جبکہ نظامت کے فرائض اقبال احمد نے انجام دیئے۔ انوارالحق، منا صابری، ڈاکٹر زبیر صدیقی، سہیل سندیلوی، فرحان ساغری، فرحت محمود نے نعت و منقبت کا نذرانہ پیش کیا۔ اس موقع پر غریب نواز فاؤنڈیشن کے صدر شفیع احمد صابری، نبی الله انصاری، طاہر انصاری، سفیان، خورشید و دیگر افراد موجود تھے۔ دورد و سلام پر جلسہ کا اختتام ہوا۔ معزالدین احمد ساغری چشتی نے سبھی کا شکریہ ادا کیا۔