لکھنؤ:حوزہ علمیہ ابو طالبؑ میں حضرت فاطمہ زہراؐ کی ولادت با سعادت کے پُر مسرت موقعے ’’ جشن خاتون جنت ‘‘ کے عنوان سےجشن کا انعقاد ہوا۔ جشن کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ شعراء کرام نے منظوم نذرانہ عقیدت پیش کیا۔ مولانا محمد رضا ایلیا مبارکپوری نے محفل سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہزادی فاطمہ الزہراء رضی اللہ تعالی عنھا وہ عظیم ہستی ہیں جن کے والد آخری نبی ہیں اور جن کے شوہر خلیفہ چہارم حضرت سیدنا علی المرتضی رضی اللہ تعالی عنہ ہیں، جن کے بیٹے حضرت حسن اور حضرت حسین رضی اللہ تعالی عنھما نوجوانان جنت کے سردار ہیں۔
Fatima al-Zahra Daughter of Prophet 'فاطمۃ الزہراء کے علمی کمالات سے ہر مومن بندے کو آشنا ہونا چاہیے' - فاطمۃ کے کمالات سے ہر مومن کو آشنا ہونا چاہئے
احادیث مبارکہ میں دخترِ رسول ﷺ حضرت سیدتنا فاطمۃ الزھراء رضی اللہ تعالی عنھا کے بہت سے فضائل و مناقب بیان کیے گئے ہیں۔ Daughter of Prophet Fatima al-Zahra
مولانا محمد رضا ایلیا مبارکپوری نے مزید کہا کہ فاطمہ الزہراء کے علمی کمالات سے ہر مومن بندہ کو آشنا ہونا چاہیے تب ہم صحیح معنوں ان کی شان و شوکت اور عظمت کے مراتب کا اندازہ لگا سکتے ہیں۔ مولانا نے خطاب کے دوران کہا کہ ’’ صحیفہ فاطمہؐ‘‘ ایک ایسا نایاب تحفہ جسے مولائے کائنات حضرت علی المرتضی رضی اللہ عنہ نے ترتیب دیا ہے جو جبرئیل اور شہزادی فاطمہ زہرا کے درمیان گفتگو ہوئی، یہ کتاب شیعہ اثنا عشری کے لیے نمونہ عمل اور اس میں کامیاب زندگی کا راز مضمر ہے۔ اس موقعے پر محفل میں حوزہ علمیہ ابو طالبؑ کے اساتذہ اور طلبہ موجود رہے۔ واضح رہے کہ حضرت سیدتنا فاطمہ الزہراء رضی اللہ تعالی عنھا کے یوم پیدائش کے موقع پر لکھنو میں پورے جوش و خروش کے ساتھ محافل کا انعقاد کیا جاتا ہے جس میں حضرت فاطمۃ الزھراء رضی اللہ تعالی عنھا کے فضائل و مناقب کو بیان کیا جاتا ہے اور ان کی مبارک زندگی کو نمونہ عمل بنانے پر عزم کا کیا جاتا ہے۔
مزید پڑھیں: جشن 'خاتون جنت': شہزادی فاطمہ زہرا عظیم ترین ہستی
TAGGED:
شہزادی فاطمہ الزہراء