ریاست اُتر پردیش کے ضلع مظفر نگر میں برڈ فلو کی وجہ سے چکن پولٹری فارم کے تاجروں کے کاروبار پر اسکا خاصا اثر دیکھنے کو مل رہا ہے۔ حالانکہ مظفر نگر میں اب تک کوئی بھی برڈ فلو کا معاملہ دیکھنے کو نہیں ملا ہے۔برڈ فلو کے تمام معاملے دہلی ،کانپورسے ملے ہیں۔لیکن برڈ فلو کی دہشت اتنی ہے کہ مظفر نگر میں چکن کی قیمت 40 سے 50 روپے سستا ہو گیا ہے، جس سے اس کاروبار پر خاصا اثر دیکھنے کو مل رہا ہے۔
جب ای ٹی وی بھارت نے چکن کا کاروبار کر رہے محمد سلیم سے بات کی تو اُنہوں نے بتایا کے برڈ فلو کی وجہ سے چکن کے کاروبار پر خاصا اثر دیکھنے کو مل رہا ہے۔جو غریب عوام ہے وہ تو چکن کا استعمال کر رہی ہے، لیکن جو تھوڑے اُونچے طبقے کے لوگ ہیں اُنہوں نے چکن سے پرہیز کرنا شروع کر دیا ہے۔ جس کی وجہ سے پولٹری کاروبار پر منفی اثرات مرتب ہونا شروع ہوگیا ہے ۔اگر قیمت کی بات کی جائے تو اس میں بھی 40 سے 50 روپے کی گراوٹ آئی ہے ۔جیسے پولٹری فارم پر اسکا بہت اثر پڑا ہے۔برڈ فلو کے خدشات کو دیکھتے ہوئے دوسری ریاست اور ضلع سے آنے والی مرغیاں مظفرنگر نہیں آرہی ہیں۔
اُنہوں نے کہا کہ ہماری طرف سے اس بیماری سے بچنے کے لیے سبھی ضروری قدم اٹھائے جا رہے ہیں۔صاف صفائی کا خاص خیال رکھا جا رہا ہے۔