اترپردیش اسبملی انتخابات کے ساتویں یعنی آخری مرحلے کے لیے ووٹنگ جاری ہے، تاہم متعدد علاقے سے ووٹنگ کی بائیکاٹ کی اطلاع موصول ہورہی ہے۔ ضلع مئو کے مدھوبن اسمبلی حلقہ کے بنٹولیہ گاؤں والوں نے ووٹ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ گاؤں والوں کا کہنا ہے کہ ترقیاتی کاموں میں ان کے گاؤں کو نظر انداز کیا گیا، یہاں بنیادی سہولیات کا فقدان ہے۔ Bintolia Villagers Boycott Voting
مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ ان کا گاؤں دریا کے کنارے آباد ہونے کی وجہ سے سیلاب کی چپیٹ میں آنے سے کئی مکانات منہدم ہوگئے ہیں۔ سیلاب کے دوران کسی نے کوئی مدد نہیں کی۔ انہوں نے حکومت پر نظر اندازی کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ' ترقیاتی کاموں میں گاؤں کو سرے سے ہی نظر انداز کیا گیا اسی لیے انہوں نے ووٹ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔