اردو

urdu

ETV Bharat / state

بلال برنی سماج وادی پارٹی کے میڈیا انچارج اور ترجمان مقرر - bilal burney noida

نوئیڈا سماج وادی پارٹی کے ضلعی صدر بیر سنگھ یادو نے ریاستی صدر نریش اتم پٹیل کی ہدایت کے مطابق کنور بلال برنی کو ضلع میڈیا انچارج نامزد کیا۔

بلال برنی سماجوادی پارٹی نوئیڈا کے میڈیا انچارج
بلال برنی سماجوادی پارٹی نوئیڈا کے میڈیا انچارج

By

Published : Jun 15, 2021, 6:49 PM IST

سماجوادی پارٹی کے ضلعی صدر بیر سنگھ یادو نے کہا کہ کنور بلال برنی پچھلے کئی برسوں سے الیکٹرانک میڈیا، سوشل میڈیا اور پرنٹ میڈیا پر سماج وادی پارٹی کا مؤقف بیباک، واضح اور مضبوطی سے رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کنور بلال برنی پوری ایمانداری اور وفاداری کے ساتھ سماج وادی پارٹی میں مختلف عہدوں پر اپنی ذمہ داریوں کی تکمیل کے ساتھ سماجی مفادات کے تحفظ کی جدوجہد میں اپنا خصوصی کردار ادا کرتے رہے ہیں۔

بلال برنی سماجوادی پارٹی نوئیڈا کے میڈیا انچارج

اس موقع پر نو منتخب ایس پی کے ضلعی ترجمان کنور بلال برنی نے کہا کہ پارٹی کے ذریعہ دی گئی ذمہ داری کو ہر ممکن نبھانے کی کوشش کروں گا۔

کنور بلال برنی نے ایس پی کے سربراہ اکھلیش یادو، قومی سکریٹری مولانا جاوید عابدی، ریاستی صدر نریش اتم پٹیل اور ایس پی کے ضلعی صدر بیر سنگھ یادو کا شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر نوئیڈا اسمبلی سے ٹکٹ کے دعویدار محمد تسلیم، لوہیا واہنی مہا نگر نوئیڈا کے سابق صدر ساحل خان، ایس پی رہنما تنویر حسین، اکشے چودھری، سورج تیاگی، ممتاز عالم، ہیپی پنڈت، ہمت سنگھ جدون، محمد عمران، شاہ رخ وکاس بنوٹا، سبھاش بھٹی، سمیت دیگر پارٹی قائدین اور کارکنان نے کنور بلال برنی کو مبارکباد پیش کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details