باندہ:اترپردیش کے ضلع باندہ کے مٹوندھ تھانہ علاقے میں تیز رفتار کار کی زد میں آنے سے بائیک سوار کی موت ہوگئی جبکہ دو دیگر افراد زخمی ہوگئے۔پولیس سرکل افسر(شہر)انبجا ترویدی نے بدھ کو بتایا کہ منگل کی دیر رات مٹوندھ، اچولی شاہراہ پر یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ضلع مہوبہ کے کھنہ تھانہ علاقے کے پچپہرا گاؤں باشندہ بائیک سوار ویریندر یادو عرف کملو(25)گاؤں واپس جارہا ہے کہ راستے میں بے قابو بولیرو نے بائیک کو ٹرک مار دی۔Bike rider dies after being hit by a car in Banda
اس حادثے میں زخمی ویریندر کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ بھورا و شری کانت نامی دو افراد زخمی ہوگئے جنہیں علاج کے لئے ضلع اسپتال بھیجا گیا۔ پولیس فرار بولیرو ڈرائیور کی تلاش کررہی ہے۔