اتر پردیش کے کانپور میں ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔ دراصل یہ وائرل ویڈیو کانپور کے راوت پور کراسنگ کی بتائی جارہی ہے۔
ویڈیو میں کراسنگ بند ہونے کے باوجود ایک نوجوان موٹرسائیکل کے ساتھ ریلوے کراسنگ عبور کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ تبھی اچانک سے نوجوان کے ہاتھ سے موٹر سائیکل چھوٹ جاتی ہے اور تیز رفتار میں ٹرین کی زد آ جاتی ہے۔ جس کی وجہ سے بائیک کی دھجیاں اڑ جاتی ہیں۔
راحت کی بات یہ رہی کے اس حادثے میں بائیک سوار نوجوان وقت رہتے پیچھے ہٹ جاتا ہے جس کی وجہ سے اسے کوئی نقصان نہیں پہنچتا ہے۔