بجنور کے نہٹور کے عید گاہ علاقے میں پرانے مکان کا لینٹر کو اونچا کرانے کے مقصد سے مکان مالک زاہد جیک کے ذریعہ لینٹر کو اونچا کرارہا تھا کہ اسی دوران اچانک جیک کے پھسلنے کی وجہ سے اس میں کام کر رہے 5 مزدور ملبے میں دب گئے۔
بجنور: ملبے میں دبنے سے دو مزدوروں کی موت - ملبے میں دبنے سے دو مزدور کی موت
ریاست اترپردیش کے ضلع بجنور میں پانچ مزدور ملبے تلے دب گئے جن میں سے دو مزدوروں نے موقع پر ہی دم توڑ دیا، جبکہ تین مزدور شدید طور پر زخمی ہوگئے جنہیں ضلع اسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے۔
آنن فانن میں مزدوروں کو ملبے سے باہر نکالا گیا، لیکن جب تک دو مزدوروں کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی تھی، جبکہ تین مزدور شدید طور پر زخمی ہوگئے ۔جنہیں ڈسٹرکٹ اسپتال میں علاج کے لئے داخل کرادیا گیا ہے، جن کی حالت ابھی بھی تشویشناک بنی ہوئی ہے۔
بجنور کے ایس پی ڈاکٹر دھرم ویر سنگھ نے اس حادثے کے بارے میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ زاہد نامی ایک شخص اپنی مکان کی تعمیر کروا رہے تھے۔اسی دوران جیک سے لینڑ اٹھانے کے دوران اچانک لینٹر گر گیا،جس میں پانچ مزدور ملبے تلے دب گئے۔جس میں دو مزدور کی موت اور پانچ زخمی ہوگئی۔ریسکیو آپریشن مکمل ہوگیا ہے اور متوفی کے خاندان والوں کو اس کی اطلاع دے دی گئی ہے۔