ضلع بجنور کے نجیب آباد علاقے میں رہنے والے دو دوست آکانش گہلوت اور ویبھو بہادر سکسینہ جو بی ٹیک سیکنڈ ایئر میں زیر تعلیم ہیں، نے وزیر اعظم نریندر مودی کے ویزن سے متاثر ہو کر بچوں کے لیے کھوج نامی گیم بنایا ہے۔
بجنور: دو طلبا نے بچوں کے لیے بنایا 'کھوج گیم' - بجنور
کہتے ہیں کہ اگر من میں کچھ کرنے کا جذبہ ہو تو بڑے سے بڑا کام بھی آسان ہوجاتا ہے، ایسے ہی بجنور کے دو انجینئرنگ کے طلبا نے چار مہینے کی محنت سے کھوج نامی گیم بچوں کے لیے ایجاد کیا ہے جسے لے کر وزیر اعظم مودی سمیت وزیر اعلی و دیگر رہنماؤں نے ان کو مبارکباد دی ہے۔
بجنور: دو طلبا نے بچوں کے لیے بنایا 'کھوج گیم'
حالانکہ آکانش کو گیم کو بناتے وقت کافی پریشانیوں کا بھی سامنا کرنا پڑا کیونکہ یہ بالکل الگ پروجیکٹ تھا۔ وہیں طلبا کا گیم بنانے کا مقصد یہ ہے کہ ملک میں رہنے والوں کو اپنے ملک کی بنی چیزوں پر فخر ہو۔
دونوں طلبا کو ملک کے وزیراعظم نریندر مودی اور یوپی کے سی ایم نے ٹویٹر کے ذریعے مبارک باد پیش کی ہے۔ وہیں ملک بھر سے انہیں مبارکبادی کے پیغام مل رہے ہیں۔