بجنور شہر میں ماہ نومبر کے پہلے ہفتے کو بطور ٹریفک ویک منایا جاتا ہے، اسی سے متعلق یہاں ایک پیدل ریلی نکالی گئی۔ اس ریلی کو ڈی ایم نے ہری جھنڈی دکھاکر روانہ کیا اور ریلی میں بجنور ٹریفک پولیس اور تمام پولیس اہلکار موجود رہے۔
بجنور: ٹریفک ویک کے تحت ٹریفک ریلی کا اہتمام - bijnor
بجنور کے نمائش گراؤنڈ میں ڈی ایم اور ایس پی کی نگرانی میں ماہ نومبر کی پہلی تاریخ کو 'ٹریفک ویک' ریلی کا آغاز کیا گیا۔
image
ٹریفک ریلی نمائش گراونڈ سے شروع ہوتے ہوئے دیگر علاقوں تک نکالی گئی، ڈی ایم اور ایس پی نے ریلی میں شامل سبھی موٹر سائیکل سوار اور ڈرائیوروں کو گاڑی چلاتے وقت ہیلمیٹ و بیلٹ لگانے کا حلف دلایا۔