مسلسل کورونا وائرس مریضوں کی بڑھتی تعداد سے محکمہ صحت و انتظامیہ بے حد پریشان ہے۔ بجنور سے متصل بخشی والا و کاشی رام کالونی میں کورونا انفیکشن کے دو مریض سامنے آئے ہیں ۔ محکمہ صحت کی ٹیم نے دونوں کورونا مریضوں کو آئسولیشن وارڈ میں داخل کردیا ہے۔
احتیاط کے طور پر ایک کلومیٹر کے دائرے کو مکمل طور پر سیل کردیا گیا ہے۔ نگرانی کے طور پولیس اہلکاروں کی ڈیوٹی لگائی دی گئی ہے تاکہ کوئی بھی سڑک سے نہ گزرے۔