اردو

urdu

ETV Bharat / state

بجنور: کسانوں کی جانب سے برازیل کے صدر کا پتلا نذرآتش - indian farmers protest against brazil president Jair Bolsonaro

اترپردیش کے ضلع بجنور میں آل انڈیا کسان مہا سنگھ کے سیکڑوں کارکنان نے برازیل کے صدر کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے ان کا پتلا نذرآتش کیا۔

سانوں کی جانب سے برازیل کے صدر کا پتلا نذرآتش
سانوں کی جانب سے برازیل کے صدر کا پتلا نذرآتش

By

Published : Jan 26, 2020, 11:32 PM IST

Updated : Feb 28, 2020, 2:17 AM IST

واضح رہے کہ ملک کے 71ویں یوم جمہوریہ کے موقع پر برازیل کے صدر بولسونارو کو بھارت کے مہمان خصوصی کے طور پر مدعو کیا گیا تھا۔

اور اس نسبت سے ملک بھر کے گنا کسان اور شکر ملوں کے ملازمین نے اپنی ناراضگی کا اظہار کیا تھا اس تعلق سے ضلع بجنور کے سیوہارہ گاؤں میں بھی برازیلین صدر بولسونارو کی آمد کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے ان کا پتلا نذر آتش کیا گیا۔

سانوں کی جانب سے برازیل کے صدر کا پتلا نذرآتش
واضح رہے کہ ملک کے گنا کسانوں کا کہنا ہے کہ برازیل اپنے ملک کی تیار کردہ شکر بھارت کو برآمد کرنا چاہتا ہے اور اگر ایسا ہوتا ہے تو ملک کے گنا کسانوں اور شوگر ملوں پر کافی مضر اثرات مرتب ہوں گے۔
Last Updated : Feb 28, 2020, 2:17 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details