ریاست اترپردیش کے بجنور ضلع کے تھانہ کوتوالی شہر بجنور میں گزشتہ شام ایس پی بجنور نے مارکیٹ میں فلیگ مارچ نکالا جس میں دکانداروں کو آروگیہ سیتو ایپ میں آس پاس کورونا وائرس سے متعدی مریض کے بارے میں معلومات مل جاتی ہے، کی جانکاری دی۔
بجنور: ایس پی نے فلیگ مارچ نکالا - گھر سے باہر نکلے تو ماسک کا استعمال کریں۔
اترپردیش کے ضلع بجنور میں ماہ رمضان کے پہلے روزہ کے دن بجنور کے ایس پی نے فلیگ مارچ نکالا اور شہریوں سے لاک ڈاون کے نفاذ پر عمل آوری، فیس بک کے فائٹ کورونا پیج لائک کرنے اور آروگیہ سیتوایپ اپنے موبائیل میں ڈاون لوڈ کرنے کی اپیل کی ۔
![بجنور: ایس پی نے فلیگ مارچ نکالا ایس پی نے نکالا فلیگ مارچ](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/768-512-6945639-479-6945639-1587881472511.jpg)
ایس پی نے نکالا فلیگ مارچ
ایس پی نے فلیگ مارچ نکالا
ایس پی سنجیو تیاگی ماہ رمضان کے پہلے روزہ کو لے کر مسلم سماج کے لوگوں سے درخواست کی ہے کہ وہ روزہ و نماز گھر میں ہی ادا کریں ، اور کسی ضروری کام سے اگر گھر سے باہر نکلیں تو ماسک کا استعمال ضرور کریں۔