بجنور ضلع کے تھانہ سیوہارہ عابد نگر عرف دودھلی میں سنہ 2014 میں ایک لڑکی سے اس کے پڑوس میں رہنے والے کپل نامی شخص کو پیار ہو گیا تھا لیکن لڑکی کو یہ بات پسند نہیں تھی اور وہ کپل کو نظر انداز کرتی تھی، کپل نے مذکورہ لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کی کوشش کی لیکن وہ ناکام ہوگیا۔
بجنور: لڑکی پر تیزاب ڈالنے والے کو عمر قید کی سزا - لڑکی پر تیزاب
ریاست اتر پردیش کے شہر بجنور میں سنہ 2014 میں لڑکی کے چہرے پر تیزاب ڈالنے کی پاداش میں عمت قید کی سزا سنائی ہے۔
: لڑکی پر تیزاب ڈالنے والے کو عمر قید کی سزا
اس کے بعف کپل نے مذکورہ لڑکی کے چہرے پر تیزاب ڈال دیا جس کی وجہ سے معصوم لڑکی کا چہرہ جھلس گیا تھا، یہ واقعہ 25 فروری سنہ 2014 کا ہے۔
تاہم پولیس میں شکایت کے بعد سنہ 2014 سے ہی کپل بجنور کی ضلع جیل میں بند تھا اور اس پر مقدمہ بھی چل رہا تھا جس پر آج بجنور کوٹ کی جج اوپی ورما نے اسے عمر قید کی سزا سنائی۔