بجنور میں کافی عرصے سے غیر قانونی طور پر جنگلوں میں تیار ہو رہی زہریلی شراب پر پولیس اور محکمہ آبکاری کی ٹیم نے جنگل میں چھاپہ مار کر متعدد بھٹیوں کو نیست و نابود کر ایک شراب مافیا کو رنگے ہاتھ گرفتار کیا ہے۔
بجنور: غیر قانونی زہریلی شراب پر پولیس کا چھاپہ، ایک گرفتار - محکمہ آبکاری
بجنور میں پولیس نے زہریلی شراب بنانے والے گروہ پر چھاپے ماری کی ہے، جس میں ایک شراب مافیا گرفتار ہوا ہے۔
بجنور: غیر قانونی زہریلی شراب پر پولیس کا چھاپہ، ایک گرفتار
بجنور: غیر قانونی زہریلی شراب پر پولیس کا چھاپہ، ایک گرفتار
بجنور ضلع کے تھانہ بڈھا پور کے جنگلات میں پولیس کو اطلاع ملی کہ بڑے پیمانے پر شراب مافیا غیر قانونی طور پر زہریلی کچی شراب بھٹیوں کے ذریعہ تیار کررہا ہے۔ پولیس و محکمہ آبکاری کی ٹیم نے چھاپے ماری کے دوران جنگل سے ایک شراب مافیا کو رنگے ہاتھ گرفتار کیا ہے۔
چھاپہ ماری کے دوران 3 بھٹی، 1400 لیٹر لہان، 215 لیٹر کچی شراب بھی برآمد ہوئی ہے۔ پولیس نے 10 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے، جبکہ 9 شراب مافیا فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ پولیس باقی ملزموں کی تلاش میں ہے۔