اردو

urdu

ETV Bharat / state

بجنور: انڈیا پوسٹ پیمنٹ بینک کا آغاز - حکومت سے ملنے والی سبھی سبسڈی کے پیسے

مودی حکومت کی اسکیم کو عملی جامہ پہنانے کے مقصد سے پوسٹ آفس کی جانب سے گھر گھر جاکر کھاتا کھولنے کا عمل شروع ہوگیا ہے جس کے تحت حکومت سے ملنے والی سبھی سبسڈی، ان کے کھاتے میں جمع کی جائے گی۔

بجنور:انڈیا پوسٹ پیمنٹ بینک کا آغاز
بجنور:انڈیا پوسٹ پیمنٹ بینک کا آغاز

By

Published : Feb 7, 2020, 9:06 AM IST

Updated : Feb 29, 2020, 12:07 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع بجنور میں مودی حکومت کی اسکیم کو عملی جامہ پہنانے کے مقصد سے پوسٹ آفس کی جانب سے گھر گھر جا کر کھاتا کھولا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم نریندر مودی نے گزشتہ سال یکم ستمبر 2018 کو انڈیا پوسٹ پیمنٹ بینک کا آغاز کیا تھا، اسی مقصد کے تحت پوسٹ آفس نے 'آپ کا بینک آپ کے دوار' کے تحت گھر گھر جاکر کھاتا کھولنے کا عمل شروع کر دیا ہے۔

بجنور:انڈیا پوسٹ پیمنٹ بینک کا آغاز

جو صارفین بینک نہیں پہنچ پاتے ان کے لئے خاص طور سے یہ سہولت دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:الیکشن کمیشن نے یوگی آدتیہ ناتھ کو وجہ بتاؤ نوٹس جاری کیا

وہیں اترپردیش کے بجنور ضلع میں کل 303 پوسٹ آفس ہیں جہاں پر تیزی سے اکاؤنٹ کھولے جا رہے ہیں، پوسٹ آفس کے افسر کے مطابق گھر میں اکاؤنٹ کھولنے کا مقصد ہے 22 جولائی سے لے کر اب تک 30000 کھاتے کھل چکے ہیں۔

Last Updated : Feb 29, 2020, 12:07 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details