ریاست اترپردیش کے بجنور ضلع کے تھانہ ریہڑ کے گاؤں صادق پور میں گزشتہ رات سوربھ چوہان، اپنے دادا مراری سنگھ (80 برس) سے نشے کے لئے پیسے مانگ رہا تھا۔ پیسے نہ دینے کی سبب سوربھ نے اپنے دادا کو پہلے تو چھت کے زینے سے دھکا دے دیا۔ اس کے بعد پیٹ پیٹ کر موت کے گھاٹ اُتار دیا-
بجنور: پوتے نے دادا کی جان لے لی - پولیس ملزم کی تلاش کر رہی ہے
ریاست اترپردیش کے ضلع بجنور میں ایک پوتے نے اپنے بزرگ دادا کو پیٹ پیٹ کر موت کے گھاٹ اتار دیا اور موقع واردات سے فرار ہوگیا۔ پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے روانہ کرنے کے بعد مفرور ملزم کی تلاش میں جٹ گئی ہے۔
نا خلف پوتے نے دادا کی جان لے لی
ملزم سوربھ چوہان اپنے دادا کی جان لینے کے بعد موقع واردات سے فرار ہوگیا۔ ادھر پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے روانہ کر دیا ہے اور مفرور ملزم کے خلاف پولیس نے قتل کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔ پولیس ملزم کی تلاش کر رہی ہے-