ریاست اتر پردیش کے وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے مقامی ضلع انتظامیہ کے اہلکاروں کو حکم دیا ہے کہ وہ لاک ڈاؤن کے دوران شہریوں کو سڑک پر نہ آنے دیں۔
اس لاک ڈاؤن کو ضلع انتظامیہ کو نافذ کرنا ہے۔ لاک ڈاؤن کی اطلاع پر ضلع بجنور کی سبزی منڈی اور میڈیکل اسٹور پر عوام کا ہجوم برپا ہوگیا۔
لاک ڈاؤن کا اعلان اتر پردیش کے 16 اضلاع میں وزیر اعلی نے کیا تھا۔ جس میں یہ 16 اضلاع 25 مارچ تک بند کردیئے گئے تھے۔ لیکن لاک ڈاؤن کی پیروی نہ کرنے پر اتر پردیش کے وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے 75 اضلاع کو آج سے تالے بند کرنے کا حکم دیا ہے۔