اردو

urdu

By

Published : May 20, 2020, 11:11 AM IST

ETV Bharat / state

بجنور: کورونا وائرس سے بچنے کے لئے بینک کی نئی پہل

بجنور میں کوروانا وائرس سے تحفظ کے لئے بینک ملازمین نے اکاؤنٹ ہولڈرز کے ہاتھوں کو سیناٹائیز کرنے کے بعد بینک کے اندر جانے کی اجازت دے رہے ہیں۔ سماجی فاصلے کا خیال رکھتے ہوئے اکاؤنٹ ہولڈروں کو کھاتے سے پیمنٹ ادائیگی کرنے کی قواعد عمل میں لائی جارہی ہے

کورونا وائرس سے متعلق بینک کی نئی پہل
کورونا وائرس سے متعلق بینک کی نئی پہل


بجنور بینک آف بڑودہ کے برانچ منیجر اروند کمار کے ذریعے بتایا گیا کہ لاک ڈاؤن کے نفاذ پر عمل آوری کے تئیں عوام بیداری کی غرض سے پمفلٹ تقسیم کیے گئے۔

وہیں بینک کے باہر ایک گارڈ و دو چپراسیوں کی ڈیوٹی لگائی گئی ہے، جیسے ہی بینک پر کوئی صارف آتا ہے تو اس کو بینک کے باہر بنے رنگ کے اندر سماجی فاصلے بنا کر کھڑا کیا جاتا ہے۔

کورونا وائرس سے بچنے کے لئے بینک کی نئی پہل

اکاؤنٹ ہولڈرز کے بینک کے اندر آنے سے قبل ہی انہیں سینٹائز کرایا جاتا ہے۔ اسی طرح اگر کسی کے چہرے پر ماسک نہیں لگا ہوتا ہے تو اسے ماسک بھی دیا جاتا ہے۔ قاعدہ کے مطابق صرف دو یا تین افراد بینک کے اندر جاتے ہیں۔ جب وہ اپنا کام مکمل کر کے باہر نکلتے ہیں۔ اس کے بعد ہی دوسرے دو تین افراد کو اندر لیا جاتا ہے۔ اسی طرح سے سماجی فاصلے کے پر عمل آوری کی جاتی ہے ۔

دن میں برانچ کو دو سے تین دفعہ سنیٹائیز کیا جاتا ہے۔ بینک منیجر اروند کمار نے اپنے بینک کے ملازمین سے کہا برانچ کے ذریعہ ایک بی سی مقرر کی گئی ہے ، جو ، 24 گھنٹے ساتوں دن صارفین کی خدمت میں مصروف ہے۔ صارفین آدھار کارڈ دکھا کر اپنی رقم نکال سکتے ہیں۔اسی طرح سے بینک میں بھیڑ بھی نہیں لگے گی ، اور صارفین کو تکلیف کا سامنا بھی نہیں کرنا پڑے گا۔

For All Latest Updates

TAGGED:

bijnor news

ABOUT THE AUTHOR

...view details