ریاست اترپردیش کے ضلع بجنور میں ایک شخص نے گھریلو پریشانیوں کی وجہ سے خود کو گولی مار کر ہلاک کر دیا، یہ شخص تھانہ چاند پور کے محب اللہ پور ڈھاکی کا رہنے والا تھا۔
دوپہر کے وقت پچاس سالہ کے خون سے لت پت لاش پاس کے آم کے باغ سے ملی۔
نعیم کے بیٹے فہیم نے بتایا 'شراب پی کر گھر میں جھگڑا کر رہے تھے، اسی وجہ سے انہوں نے خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی ہے'۔