اردو

urdu

ETV Bharat / state

UP Assembly Election 2022: بہار کے سماجی کارکن تمنا ہاشمی وزیراعلی یوگی کے خلاف انتخاب لڑیں گے

ریاست بہار کے ضلع مظفرپور کے سماجی کارکن تمنا ہاشمی اترپردیش کے وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے خلاف اسمبلی انتخابات میں حصہ لیں گے۔Social Activist Tamanna Hashmi to contest Against Yogi Adityanath

بہار کے سماجی کارکن تمنا ہاشمی وزیراعلی یوگی کے خلاف انتخاب لڑیں گے
بہار کے سماجی کارکن تمنا ہاشمی وزیراعلی یوگی کے خلاف انتخاب لڑیں گے

By

Published : Jan 17, 2022, 3:05 PM IST

اترپردیش میں اسمبلی انتخابات کا بگل بجتے ہی سیاسی رسہ کشی اور بیان بازی کا دور شروع ہوگیا ہے۔

بہار کے مظفر پور سے تعلق رکھنے والے سماجی کارکن تمنا ہاشمی نے اعلان کیا ہے کہ وہ گورکھپور شہر سے اترپردیش کے وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے خلاف الیکشن لڑیں گے۔ ان کا دعویٰ ہے کہ اترپردیش کے وزیر اعلیٰ مسلسل ایک طبقے کو نشانہ بناتے ہیں اور انہیں ڈرانے کی کوشش کرتے ہیں۔ Bihar social activist Tamanna Hashmi

انہوں نے کہا کہ اس بار سی ایم یوگی آدتیہ ناتھ گورکھپور سے الیکشن لڑ رہے ہیں، اس لیے میں نے اس سیٹ سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے اور پوری طاقت کے ساتھ الیکشن لڑوں گا اور جیتوں گا۔

تمنا نے مزید کہا کہ"مجھے گورکھپور کے لوگوں پر پورا بھروسہ ہے۔ میں مذہب کی سیاست نہیں کرنے جا رہا ہوں، بلکہ میں ظالموں کے خلاف آواز اٹھانے جا رہا ہوں۔ انصاف ہونا چاہیے۔ یوگی نے ایک کمیونٹی کو نشانہ بنایا، اس لیے انہیں اترپردیش سے اکھاڑ پھینکنا پڑے گا اور یہ میرا ہدف ہے۔ بہار کا بیٹا پوری طاقت سے الیکشن لڑے گا"

مزید پڑھیں: AAP Released its First List for UP Elections: اترپردیش انتخابات کےلیے عام آدمی پارٹی امیدواروں کی پہلی فہرست جاری

ABOUT THE AUTHOR

...view details