اردو

urdu

ETV Bharat / state

Akhilesh Yadav On Inflation: بی جے پی کی سب سے بڑی حصولیابی مہنگائی، اکھلیش

اکھلیش نے بدھ کو کہا کہ بی جے پی کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے بی جے پی کے سرمایہ دار دوست تو مالا مال ہوتے جارہے ہیں جب کہ عوام قلاش ہوتے جارہے ہیں۔Akhilesh Yadav On Inflation

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Aug 17, 2022, 10:10 PM IST

لکھنؤ: سماج وادی پارٹی(ایس پی) صدر اکھلیش یادو نے کہا ہے کہ بی جے پی کی ڈبل انجن حکومت کی سب سے بڑی حصولیابی مہنگائی ہے۔ اس کا گراف ہر سال اونچا ہی ہوتا جا رہا ہے۔Akhilesh Yadav On Inflation

اکھلیش نے بدھ کو کہا کہ بی جے پی کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے بی جے پی کے سرمایہ دار دوست تو مالا مال ہوتے جارہے ہیں جبکہ عوام قلاش ہوتے جارہے ہیں۔ بی جے پی سماج کے ہر طبقے کا استحصال کرنے سے ہی نہیں روکی اس نے طے کر لیا ہے کہ اب وہ بچوں کو بھی نہیں چھوڑے گی۔

انہوں نے کہا کہ بی جے پی اقتدار میں ڈیزل،پٹرول، سی این جی، رسوئی گیس وغیرہ کی دام آسمان چھو رہے ہیں۔ آٹا، دال،چاول، سبزی ،تیل، دودھ،دہی پر بھی جی ایس ٹی لگا دی گئی ہے جس سے لوگوں کا جینا مشکل ہوگیا ہے۔ چاول میں 10سے لے کر 20روپئے، ارہر دال میں 15روپئے، زیرہ میں 25 روپے اور لال مرچ میں 40روپے تک اضافہ ہوگیا ہے۔ پراگ، امول، مدرڈیری سمیت سبھی دودھ کمپنیوں نے دودھ کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے۔

ایس پی صدر نے کہا کہ بی جے پی کی خراب طرز حکمرانی میں مہنگائی، بدعنوانی خوف پھل پھول رہی ہے۔ عوام الناس کی کہیں سنوائی نہیں۔ ہر طرف لوٹ مچی ہوئی ہے۔ لوگوں میں مایوسی کے ساتھ اشتعال بھی پنپ رہاہے۔ عوام اب بی جے پی کا مکمل ٹکٹ کاٹنے کا من بنا چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Congress slams govt over inflation: مہنگائی، بے روزگاری پر راہل، پرینکا کی وزیر اعظم پر تنقید

یوان آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details