سہدیو نامی شخص اپنی اہلیہ کو علاج کرانے کےلیے ہسپتال لے گئے، جہاں علاج کے بعد ہسپتال کی طرف ڈیرھ لاکھ روپئے کا مطالبہ کیا گیا۔
سہدیو کا الزام ہے کہ اس نے ہسپتال کے سارے پیسے ابتداً ادا کردیے اس کے باوجود اس سے ڈیرھ لاکھ روپئے مزید کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
سہدیو نے الزام لگایا ہے کہ کہ روپیہ ادا کرنے پر اس کی بیوی اور نوزائیدہ بچہ کو ہسپتال والوں نے یرغمال بنا لیا اور خواہ مخواہ انہیں کووڈ وارڈ میں منتقل کر دیا ہے۔ جب کہ دونوں صحت مند ہیں۔