اردو

urdu

ETV Bharat / state

زمین مافیاؤں کے خلاف بڑی کارروائی، بھاری جرمانہ عائد - ریاست اترپردیش

ریاست اترپردیش کے ضلع بارہ بنکی میں نواب گنج تحصیل کی جانب سے اراضی مافیاؤں کے خلاف بڑی کارروائی کی گئی ہے۔

Big action against land mafia and heavy penalties

By

Published : Jun 17, 2019, 11:13 PM IST

Updated : Jun 17, 2019, 11:41 PM IST


تحصیل انتظامیہ نے تحصیل کے 5 بڑے مافیاؤں کے خلاف بےدخلی کا فیصلہ سنایا اور ان پر بھاری جرمانہ عائد کیا۔

زمین مافیاؤں کے خلاف بڑی کارروائی، بھاری جرمانہ عائد

تحصیل نواب گنج کی انتظامیہ کی جانب سے کی گئی اس کارروائی سے حکومتی خزانے میں 5 کروڑ 19 لاکھ روپیے کا اضافی ریونیو حاصل ہوگا۔

تحصیل نواب گنج میں آر پی گرینس، سراج احمد، شیودت بلڈرز اور آرچڈ انفرا بڑے اراضی مافیا ہیں۔

آر پی گرینس پر کئی زمینوں پر ناجائز قبضہ کرکے ان پر پلاٹنگ کرانے کا الزام ہے۔ آر پی گرینس کے خلاف آخری فیصلہ کرتے ہوئے تمام آراضیوں سے ان کی بےدخلی اور 4 کروڑ 98 لاکھ روپیہ کا جرمانہ لگایا گیا ہے۔

اس کے علاوہ بڑا گاؤں کے سراج احمد پر کھلیہان کی زمین پر قبضہ کرنے کے الزام میں 21 لاکھ 67500 روپیہ کے جرمانہ کے ساتھ ساتھ بیدخلی کا فیصلہ سنایا گیا ہے۔

اسی طرح شیورت بلڈر اور آرچڈ انفرا کے خلاف بھی کارروائی کی گئی ہے۔

Last Updated : Jun 17, 2019, 11:41 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details