اردو

urdu

ETV Bharat / state

Big Accident Averted In Barabanki: بارہ بنکی میں خاتون کی سمجھ داری سے بڑا حادثہ ٹلا - بہادری کے ساتھ سلینڈر کو چولہے سے الگ

بارہ بنکی ضلع کی کملا وہار کالونی میں واقع ایک گھر میں خاتون دوپہر کا کھانا پکا رہی تھی، اسی وقت گیس کے سلینڈر میں آگ لگ گئی۔ کنچن یادو نام کی خاتون نے سمجھداری کا مظاہرہ Wisdom Of A Woman In Barabanki کرتے ہوئے بہادری کے ساتھ سلینڈر کو چولہے سے الگ کیا اور اسے گھر سے باہر نکال کر پلاٹ کے سامنے ڈال دیا۔ Big Accident Averted In Barabanki

Big Accident Averted In Barabanki: بارہ بنکی میں خاتون کی سمجھ داری سے بڑا حادثہ ٹلا
Big Accident Averted In Barabanki: بارہ بنکی میں خاتون کی سمجھ داری سے بڑا حادثہ ٹلا

By

Published : Mar 20, 2022, 4:09 PM IST

ریاست اتر پردیش کے بارہ بنکی میں اتوار کی صبح ایک خاتون کی سمجھداری اور بہادری Wisdom Of A Woman In Barabanki سے ایک بڑا حادثہ ٹل گیا۔ دراصل شہر کے کملا وہار کالونی میں واقع ایک گھر میں خاتون دوپہر کا کھانا بنا رہی تھی، اسی وقت گیس کے سلینڈر میں آگ لگ گئی۔

Big Accident Averted In Barabanki: بارہ بنکی میں خاتون کی سمجھ داری سے بڑا حادثہ ٹلا

خاتون اس وقت گھر میں اپنی تین چھوٹی بچیوں کے ساتھ اکیلی تھی۔ کنچن یادو نام کی خاتون نے سمجھداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے بہادری کے ساتھ سلینڈر کو چولہے سے الگ کیا اور اسے گھر سے باہر نکال کر پلاٹ کے سامنے ڈال دیا۔ Wisdom Of A Woman In Barabanki

وہیں جلتا ہوا گیس سلینڈر دیکھ کر محلے میں افرا تفری مچ گئی۔ لوگوں نے فائر بریگیڈ کو اطلاع دی اور اپنی صلاحیت کے مطابق سلینڈر کی آگ Cylinder Fire کو بجھانے کی کوشش کرتے رہے۔ تھوڑی تاخیر کے بعد پہونچی فائر بریگیڈ کی ٹیم نے کچھ ہی وقت میں سلینڈر کی آگ بجھا دی اور سلینڈر سے ریگولیٹر کو الگ کر دیا۔

اس حادثہ میں کسی بھی قسم کی جان و مال کے نقصان کی کوئی خبر نہیں ہے۔ سلینڈر کی آگ بجھنے کے بعد محلے کے لوگوں نے راحت کی سانس لی۔ ہر کوئی خاتون کی سمجھداری اور بہادری کی تعریف کر رہا ہے۔ Big Accident Averted In Barabanki

ABOUT THE AUTHOR

...view details