ریاست اترپردیش کے شہر بارہ بنکی میں منگل کو ڈسٹرکٹ لیگل سروس اتھارٹی کی جانب سے قومی دماغی صحت پروگرام کے تحت دماغی صحت کے تئیں بیداری کے لیے سائیکل ریلی کا اہتمام کیا گیا۔
ریلی میں پیشہ ور سائیکلسٹ نے حصہ لیا تاہم یہ ریلی 100 کلومیٹر کا سفر طے کرے گی اور راستے بھر عوام کو دماغی صحت کو درست رکھنے کا پیغام دیتے ہوئے جائے گی۔
بارہ بنکی میں ضلع جج رادھے شیام یادو نے اپنی عدالت کے احاطے سے اس ریلی کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا اور اس موقع پر انہوں نے تمام افراد کو یوم جمہوریہ کی مبارکباد پیش کی۔
اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ ڈسٹرکٹ لیگل سروس اتھارٹی کی ایک کمیٹی ہے جو مسلسل دماغی توازن بگڑے ہوئے بچوں کی نگرانی کرتی ہے۔
دماغی صحت کے تئیں بیداری کے لیے یہ سائیکل ریلی نکالی جا رہی ہے تاکہ عوام اس کے تئیں بیدار ہوسکے اور لوگ شرم و حیا کو چھوڑ کر دماغی صحت کو درست کرنے کے لیے علاج کرائیں۔
سائیکل ریلی کو ہری جھنڈی دکھاکر روانہ کرتے ہوئے یوم جمہوریہ کی مبارکباد پیش کی انہوں نے کہا کہ ایک ٹیم ہے جو بچوں کے دماغی توازن پر کام کرتی ہے جس میں پولیس کے ساتھ سماجی تنظیمیں بھی شامل ہیں۔
انہوں نے اپیل کی کہ اگر کسی کا بچہ ایسا ہے تو بغیر کسی شرم اور ہچکچاہٹ کے اس کا علاج کرائے اسی کار خیر کے لیے یہ سائیکلسٹ ریلی بھی نکلیں ہیں۔
اس موقع سائیکل ریلی میں حصہ لینے والوں نے بتایا کہ سائیکلنگ دماغی صحت کے لیے سب سے مفید ہے اس لیے سائیکلنگ کو زیادہ سے زیادہ فروغ دینا چاہیے۔