اردو

urdu

ETV Bharat / state

Bicycle Collected in Corona auctioned for Rs 21 lakh: کورونا میں جمع کی گئیں سائیکلیں اکیس لاکھ میں نیلام - UP Govt Earned 21 Lakhs By Auctioning Bicycles Seized From Migrants During Lockdown

کورونا جیسے نامساعد حالات میں مہاجر مزدوروں نے اپنے اپنے اصل گھروں کی جانب سائیکلوں پر میلوں کا سفر کیا تھا۔ لیکن کئی اسباب کی وجہ سے انہیں اپنا سفر بیچ راستہ میں ہی منقطع کردینا پڑا تھا، اور سرکاری انتظامیہ نے ان کی سائیکلیں محفوظ کرلی تھی۔۔ ایسی ہی سائیکلوں کو اب سرکاری انتظامیہ نے بیچ کر حکومت کے خزانہ میں پیسے جمع کرائے ہیں۔

15483395
15483395

By

Published : Jun 6, 2022, 12:38 PM IST


سہارنپور: سہارنپور علاقے میں کورونا وبا کے دوران لاک ڈاؤن کی وجہ سے پنجاب، ہماچل، ہریانہ اور اتراکھنڈ سے سمیت مختلف ریاستوں سے نقل مکانی کرنے والے یوپی اور بہار کے مزدوروں نے گھر واپسی کے لیے سائیکلوں کا سہارا لیا تھا۔ محنت کشوں نے نامساعد حالات اور مشکل حالات میں سائیکلوں پر میلوں کا سفر کیا۔ Bicycle Collected in Corona auctioned for Rs 21 lakh

کورونا میں جمع کی گئیں سائیکلیں اکیس لاکھ میں نیلام

ایسے حالات میں ہریانہ، ہماچل اور اتراکھنڈ کی سرحد سے متصل سہارنپور میں ہزاروں مہاجر مزدوروں کو کورنٹائن کیا گیا۔ حکومت نے مہاجر مزدوروں کے لیے بسوں کا انتظام کیا تھا۔ گھر واپسی کے دوران، تقریباً پچیس ہزار مزدور سہارنپور میں اپنی سائیکلیں چھوڑ کر گئے، جنہیں انتظامیہ کی جانب سے ٹوکن دیا گیا تھا، لیکن دو سال انتظار کے بعد کوئی بھی مزدور اپنی سائیکل واپس لینے کے لیے نہیں لوٹا، اب انتظامیہ نے ان سائیکلوں کو نیلام کردیا ہے۔ ضلع انتظامیہ کی جانب سے سہارنپور میں کھڑی مزدوروں کی ان سائیکلوں کو اکیس لاکھ بیس ہزار روپیہ میں نیلام کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ABOUT THE AUTHOR

...view details