بنارس ہندو یونیورسٹی کے طلبا و طالبات گزشتہ چار دنوں سے وی سی ہاؤس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کر رہے ہیں۔ طلبہ کا مطالبہ ہے کہ ہاسٹل اور لائبریری کھولا جائے تاکہ طلبہ کی پریشانیاں کم ہو سکیں۔
ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے طلبہ نے بتایا کہ ہاسٹل بند ہونے کی وجہ سے بیشتر طلبا و طالبات کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ کچھ ایسے طلبا ہیں جن کے پاس موبائل فون نہیں ہے وہ آن لائن پڑھائی کرنے کی استطاعت نہیں رکھتے ہیں۔ اگر ہاسٹل اور لائبریری کھول دی جاتی ہے تو ہم انٹرنیٹ اور لائبریری سے استفادہ کر سکتے ہیں۔
وہیں کچھ طلباء باہر کمرے لے کر رہنے پر مجبور ہیں جس کا وہ خرچ برداشت نہیں کر سکتے۔ خاص طور پر ہاسٹل بند رکھنا طلبہ کے لیے شدید پریشانی کا باعث ہے۔