اردو

urdu

ETV Bharat / state

بی ایچ یو: ریسرچ جرنل 'دستک' یو جی سی کیئر لسٹ میں شامل - گوشہ عبدالرحمن بجنوری

بنارس ہندو یونیورسٹی کے شعبہ اردو کی جانب سے شائع ہونے والا ششماہی ریسرچ جرنل 'دستک' کو یو جی سی نے اپنی کیئر لسٹ میں شامل کیا ہے۔ یہ نہ صرف دستک کے قلمکاروں کے لیے خوشخبری ہے بلکہ دستک کے قارئین کے لیے بھی اچھی خبر ہے۔

Research Journal 'Dastak' Included in UGC Care List
بی ایچ یو: ریسرچ جرنل 'دستک' یو جی سی کئیر لسٹ میں شامل

By

Published : Oct 8, 2020, 10:23 PM IST

شعبۂ اردو بنارس ہندو یونیورسٹی کی جانب سے ایک ریسرچ جرنل 'دستک' شائع ہوتا ہے۔ جسے یو جی سی نے اپنے منظور شدہ جرائد کی کیئر لسٹ میں شامل کرلیا ہے۔

بی ایچ یو: ریسرچ جرنل 'دستک' یو جی سی کئیر لسٹ میں شامل

اس موقع پر بنارس ہندو یونیورسٹی میں شعبہ اردو کے صدر پروفیسر آفتاب احمد آفاقی نے کہا کہ شعبہ اردو کی جانب سے شائع ہونے والا ششماہی ریسرچ جرنل 'دستک' نے مختصر دورانیہ میں کامیابی کی بلندیوں کو حاصل کیا ہے۔ ملک و بیرون ملک سے قارئین بذریعہ میل تعریف کرچکے ہیں۔ اس کی کامیابی کی اب زندہ دلیل یہ ہے کہ یہ رسالہ یوجی سی کی کئیر لسٹ میں شامل ہوا ہے۔

انہوں نے کہا اس سے' دستک' کے قلمکاروں کو خاص فائدہ یہ ہوگا کہ جن حضرات کا مضمون دستک میں شائع ہوگا ان کو دو پوائنٹس ملیں گے جو لکچرر شپ کے لیے کافی مفید ہوتے ہیں۔

بی ایچ یو: ریسرچ جرنل 'دستک' یو جی سی کئیر لسٹ میں شامل

انہوں نے بتایا کہ اردو زبان میں تحقیق و تنقید کے تناظر میں شائع ہونے والے ششماہی ریسرچ جنرل دستک کے ہر شمارے میں مختلف شخصیات پر گوشے شائع ہوتے ہیں جیسے حالیہ شمارے میں مہدی افادی پر خصوصی گوشہ شائع ہوا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ آئندہ شائع ہونے والے شمارے میں کیبر داس پر خصوصی گوشہ شائع کیا جائے گا۔ پروفیسر آفاقی بتاتے ہیں کہ دستک میں ان شخصیات پر خصوصی گوشہ شائع کیا جاتا ہے جن پر اردو زبان میں بہت کم کام ہوا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اردو زبان میں بے شمار رسائل و جرائد شائع ہورہے ہیں لیکن معیاری رسائل کی تعداد کافی کم ہے۔ بیشتر لوگ معیار سے سمجھوتہ کرلیتے ہیں لیکن 'دستک' کبھی معیار سے سمجھوتہ نہیں کرتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہندوستان کے ماہر قلمکار اپنی تحریر سے'دستک' کو پروقار بناتے ہیں۔

شعبہ اردو کے صدر پروفیسر آفتاب احمد آفاقی

آپ کو بتا دیں کہ اب تک دستک کے پانچ شمارے منظر عام پر آچکے ہیں۔ جن میں دستک شمارہ1-تحقیقی و تنقیدی مضامین کے ساتھ شعبہ اردو بنارس ہندو یونیورسٹی کی علمی و ادبی تاریخ۔ شمارہ 2-تحقیقی و تنقیدی مضامین کے ساتھ قاضی عبدالودود پر خصوصی گوشہ۔ تیسرا چوتھا مشترکہ شمارہ 3-4 تحقیقی و تنقیدی مضامین کے ساتھ گوشہ عبدالرحمن بجنوری۔ تازہ شمارہ5-تحقیقی و تنقیدی مضامین کے ساتھ اردو کے منفرد انشاپرداز نقاد "مہدی حسن افادی" پر خصوصی گوشہ شامل ہے۔

دستک کا آئندہ شمارہ "کبیر داس" کی شاعری، تصوف اور فلسفے سے متعلق ہوگا۔ یہ سارے شمارے شعبۂ اردو، بنارس ہندو یونیورسٹی سے آف لائن و آن لائن حاصل کیے جاسکتے ہیں۔ جس کے لیے مندرجہ ذیل نمبر پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

رابطہ نمبر: 9005472836/ 9169209844

ABOUT THE AUTHOR

...view details