اردو

urdu

ETV Bharat / state

ہجومی تشدد کے خلاف بھیم آرمی کا مظاہرہ

ریاست اترپردیش کے ضلع بارہ بنکی میں ہجومی تشدد کے خلاف بھیم آرمی نے مظاہرہ کیا۔

ہجومی تشدد کے خلاف بھیم آرمی کا مظاہرہ

By

Published : Jul 30, 2019, 11:06 PM IST

بھیم آرمی کارکنان نے شہر میں ریلی نکالی اور اس کے بعد ضلع مجسٹریٹ دفتر کے سامنے حکومت کے خلاف نعرہ بازی کی۔

اس کے بعد انہوں ضلع مجسٹریٹ کی جانب سے بھارتی صدر کو ایک میمورنڈم دیا۔

ہجومی تشدد کے خلاف بھیم آرمی کا مظاہرہ

بھیم آرمی کارکنان نے ہجومی تشدد پر قانون بنانے اور اس سے متاثر افراد کو انصاف دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

بھیم آرمی کا الزام ہے ملک کمزور طبقے کے افراد کو ایک سازش کے تحت نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

تبریز انصاری کا ذکر کرتے ہوئے بھیم آرمی کے ضلع صدر رام برن نے کہا کہ دلت اور اقلیتی طبقے کے افراد ہی ہجومی تشدد کا نشانہ بن رہے ہیں۔

انہوں نے سوال کیا کہ کیا مسلم اور دلتوں کو ملک میں رہنے کا حق نہیں ہے۔ بھیم آرمی نے ایسے معاملوں پر روک لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details