ای ٹی وی بھارت نے جب بھیم آرمی کے کارکنوں سے بات چیت کی تو انہوں نے یہ بتایا کی مایاوتی اور چندر شیکھر آزاد کے درمیان میں کسی نے غلط فہمی پیدا کردی ہے اور وہ مایاوتی کو یہی بتانا چاہتے ہیں کہ چندر شیکھر بھی ان کے رہنما و مسیحا ہیں ہیں۔
مایاوتی کی ریلی میں بھیم آرمی سربراہ کے پرچم - بھیم آرمی
ریاست اترپردیش کے ضلع سہارنپور کے علاقے دیوبند میں پارلیمانی انتخابات کے لیے عظیم اتحاد کی ریلی میں بھیم آرمی کے متعدد کارکنان نے چندر شیکھر آزاد کی تصویر والے جھنڈے لہرائے۔
مایاوتی کی ریلی میں بھیم آرمی چیف کے جھنڈے
ان کارکنان کے مطابق مایاوتی نے بی جے پی کے اشارے پر چلنے کا جو الزام چندر شیکھر آزاد پر لگایا ہے وہ بالکل جھوٹ اور بے بنیاد ہے کیونکہ آج چندر شیکھر سبھی سماج کے لیے خاص طور سے بہوجن سماج کے لیے کام کرتے ہیں اور مایا وتی یہی کام کر رہی ہیں۔