اردو

urdu

ETV Bharat / state

متنازع سوال معاملے میں ذمہ داروں کے خلاف نوٹس

مدھیہ پردیش یونین کمیشن کی جانب سے منعقد ریاستی سول سروس کے ابتدائی امتحان۔2019 میں پوچھے گئے ایک متنازعہ سوال کے جواب میں آج کمیشن نے نوٹس جاری کرکے ذمہ داروں سے وضاحت طلب کی ہے۔

متنازع سوال معاملے میں ذمہ داروں کے خلاف نوٹس
متنازع سوال معاملے میں ذمہ داروں کے خلاف نوٹس

By

Published : Jan 13, 2020, 8:56 PM IST

ایم پی پی ایس سی کے صدر بھاسکر چوبے نے اس معاملے میں نامہ نگاروں کو بتایا کہ ’بھیل برادری‘ کے سلسلے میں متنازعہ سوال پوچھے جانے کے معاملے میں نوٹس لیا ہے۔

اس سلسلے میں سوالات تیار کرنے والے مرکز کے ذمہ داروں کے خلاف نوٹس جاری کیا ہے۔ کمیشن نے ذمہ داروںسے 7 دنوں میں جواب طلب کیا ہے۔

چوبے نے اس پورے واقعہ پر اپنے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہےکہ ہم واضح کردینا چاہتے ہیں کہ کمیشن کے اصول کے مطا بق ذات، خصوصی مذہب سے متعلق سوالات دریافت کرنا منع ہے۔

انہوں نے کہا کہ متعلقہ لوگوں سے وضاحت طلب کرنے کے بعد مناسب کارروائی کی جائے گی۔

بھیل سماج سیوا سمیتی، اکھل بھارتیہ ودھارتی پریشد اور جے آدی واسی یوا شکتی کے بینر تلے مختلف گروپوں نے متحد ہوکر آدیواسیوں کی زندگی سے متعلق ایم پی پی ایس سی سول سروس امتحان میں پوچھے گئے سوالات کے خلاف مظاہرہ کیا۔

ا س دوران نعرے بازی کی اور اس سلسلے میں ایک وفد نے یہاں کلکٹریٹ احاطے میں میمورنڈم پیش کیا۔

بھیل سماج سیوا سمیتی کے صدر جگدیش بھاسکر نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ امتحان میں پوچھے گئے متنازعہ سوال سے ان کے سماج کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔

تینوں ہی تنظیموں کے نمائندوں نے قصورواروں کے خلاف جانچ اور کارروائی کا مطالبہ کیا۔

وہیں شام کو اکھل بھارتیہ ودھارتی پریشد نے مدھیہ پردیش سول سروس کمیشن کے ہیڈکوارٹر پہنچ کلکٹر کو میمورنڈم حوالے کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details