چندرا شیکھر آزاد ایک انتخابی جلسے میں شرکت کرنے کے لیے دہلی جارہے تھے، دریں اثنا وہ راستے میں قاسم پورہ گاوں میں ٹھہر گئے تھے۔
پولیس نے ضلع سہارنپور کے قاسم پورا گاؤں سے بھیم آرمی چیف چندرا شیکھر آزاد کو حراست میں لیا ہے۔

آزاد کی گرفتاری سے ناراض بھیم آرمی سے وابستہ افراد نے سڑک پر پولس کی گاڑیوں گھیر لیا اور پولیس و انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کی۔
چندرا شیکھر آزاد کا کہنا ہے کہ انھوں نے جلسہ کرنے کے لیے انتظامیہ سے اجازت نامہ بھی حاصل کیا تھا لیکن جلسہ کرنے سے قبل ہی ان کے اجازت نامے کو منسوخ کردیا گیا۔
واضح رہے کہ بھیم آرمی چیف چندرا شیکھر آزاد کو کاشی رام کی یومِ پیدائش پر 15 مارچ کو دہلی پہنچنا تھا لیکن دیوبند پولیس نے انھیں اس سے قبل ہی گرفتار کرلیا۔