ریاست اتر پردیش کے بارہ بنکی میں آزاد سماج پارٹی کے صدر چندر شیکھر آزاد کی اپیل پر بھیم آرمی اور آزاد سماج پارٹی کے کارکنان نے سڑکوں پر اترکر مختلف مسائل اٹھاتے ہوئےاحتجاج کیا۔
دونوں تنظیموں کے کارکنان نے پٹیل تراہے سے کلکٹریٹ تک مارچ کیا اور 5 نکاتی میمورنڈم ضلع انتظامیہ کو دیا۔
بارہ بنکی میں بھیم آرمی اور اے ایس پی کا احتجاج صدر جمہوریہ کے نام دیے گئے میمورنڈم کے ذریعہ دونوں تنظیموں نے عوامی حلقوں کے پرائیویٹائیزیشن، نجی سیکٹر میں ایس سی، ایس ٹی، او بی سی اور اقلیتوں کو ریزرویشن، اور کسان مخالف قانون کو واپس لینے اور بے روزگاروں کو روزگار مہیا کرنے کا مطالبہ کیا۔
آزاد سماج پارٹی کے زونل کوارڈنیٹر کملیش چندر بھارتی کا کہنا ہے کہ آئین کی تعمیر کرنے والوں نے ایس سی ایس ٹی اور اوبی سی کو ریزرویشن کا حق دیا تھا. لیکن موجودہ حکومت پرائیویٹائیزیشن کے ذریعہ ریزرویشن کو ختم کرنے کی سازش کر رہی ہے. دونوں پارٹیوں کے کارکنان نے انتباہ کیا ہے کہ اگر ان کے مطالبات پر غور نہیں کیا گیا تو وہ بڑی تحریک چلانے کو مجبور ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں:جعلی کرنسی نوٹوں کی چھپائی کرتے ہوئے ایک شخص گرفتار