اردو

urdu

ETV Bharat / state

مرادآباد: صدر جمہوریہ سے نئے زرعی قوانین کو واپس لینے کا مطالبہ - مرادآباد میں بھارتی کسان یونین کی خواتین یونٹ کی ضلعی صدر اندریش

ریاست اترپردیش کے ضلع مرادآباد میں بھارتی کسان یونین کی خواتین یونٹ کی ضلعی صدر اندریش رانی نے تین زرعی قوانین کے خلاف صدر جمہوریہ کو میمورینڈم دیا ہے۔

تین زرعی قوانین کے خلاف بولیں اندریش چودھری
تین زرعی قوانین کے خلاف بولیں اندریش چودھری

By

Published : Dec 18, 2020, 7:58 PM IST

مرکزی حکومت کے ذریعہ پاس کئے گئے تین زرعی قوانین کے خلاف ملک بھر میں کسانوں کا احتجاج جارہی ہے، وہیں اتر پردیش کے مرادآباد میں بھارتی کسان یونین کی خواتین یونٹ کی ضلع صدر اندریش رانی نے ڈی ایم کے ذریعہ صدر جمہوریہ کو ایک میمو رنڈم بھیج کر تین زرعی قوانین کو واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

تین زرعی قوانین کے خلاف بولیں اندریش چودھری
اندریش رانی نے ای ٹی وی بھارت اردو سے بات چیت کرتے ہوئے کہا مرکزی حکومت نے اپنی تانا شاہی کے چلتے کاشتکاروں کے لئے یہ تین کالے قانون لیکر آئی ہے اس قانون کے خلاف ملک بھر میں احتجاج کئے جارہے ہیں اور مرکزی حکومت کا رویہ بھینس کے آگے بین بجانے جیسا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ جہاں ایک طرف وزیر اعظم کہتے ہیں کہ بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ اور گھر گھر بیت الخلاء بنواؤ۔ لیکن اس شدید سردی میں آج خواتین یہ تین زرعی قوانین کو واپس لئے جانے کی مانگ کو لیکر سڑکوں پر پڑی ہیں۔لیکن حکومت اس قانون کو واپس لینے کو تیار نہیں ہے ۔اگر ہماری مانگوں کو جلد نہیں مانا گیا تو گاؤں گاؤں میں کسانوں کے گھروں پر تالے لگ جائیں گے اور اپنے بچوں اور پالتو جانوروں کے ساتھ سڑکوں پر آجائیں گے۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details