ریاست اتر پردیش کے ضلع مظفر نگر میں بھارتی کسان یونین ضلع صدرسنجیو کمار تومر نے زرعی قوانین کے خلاف شہر سے ٹریکٹر ریلی نکال کر مظفر نگر ریلوے اسٹیشن پر پہنچے جہاں انہوں نے مرکزی حکومت کی جانب سے لائے گئے تین زرعی قانین کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔
اس دوران پولیس فورسزکی کثیر تعداد میں تعینات رہی۔ بھارتیی کسان یونین ضلعی صدرسنجیو کمار تومر نے کہا کہ ریاست کے سبھی اضلاع میں ریلوے اسٹیشن پر تین زرعی قوانین کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔
کسان یونین نے اس احتجاجی مظاہرے کو لیکر درجنوں ٹرکٹروں کے ساتھ شہر کے مرکزی چوراہوں سے ہوتے ہوئے ریلوے اسٹیشن پہچے۔