اردو

urdu

ETV Bharat / state

Bhartiya Kisan Union نماز کے دوران مسجد کے سامنے شور مچانے کا الزام

ضلع علیگڑھ فردوس نگر کی مسجد کے سامنے مغرب کی نماز کے دوران لاؤڈ اسپیکر پر تیز آواز پر گانے اور شور مچانے کا الزام یاترا میں شامل سماج دشمن عناصر پر بھارتیہ کسان یونین کسان سینا نے لگایا- انہوں نے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کے پاس تحریری شکایت درج کرائی ہے۔

نماز کے دوران مسجد کے سامنے شور مچانے کا الزام
نماز کے دوران مسجد کے سامنے شور مچانے کا الزام

By

Published : Aug 7, 2023, 8:19 PM IST

Updated : Aug 10, 2023, 1:21 PM IST

نماز کے دوران مسجد کے سامنے شور مچانے کا الزام

علیگڑھ : ریاست اترپردیش کے ضلع علیگڑھ کے تھانہ سول لائن علاقے فردوس نگر کی بڑی مسجد کے سامنے گزشتہ تین روز سے خاص کر مغرب کی نماز کے وقت ضرورت سے زیادہ تیز آواز سے لاؤڈ اسپیکر پر گانے بجانے اور شور مچانے کا الزام یاترا میں شامل کچھ سماج دشمن عناصروں پر بھارتیہ کسان یونین کسان سینا نے علیگڑھ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اندرا وکرم سنگھ کے نام میمورنڈم میں لگایا۔

بھارتہ کسان یونین کسان سینا کے قومی سنگٹن پربھاری محمد سمی نے بتایا فردوس نگر کی مسجد والا روڈ سب کے لیے ہیں اور ہمیں بھی کسی طرح کا کوئی اعتراض نہیں ہیں لیکن گزشتہ تین روز سے خاص مغرب کی نماز کے وقت وہاں سے یاترا نکلتی ہے جس میں شامل لوگ مسجد کے مرکزی دروازے کے سامنے تیز آواز میں گانے بجاتے ہیں اور شور کرتے ہیں ۔اسی لئے کسی بھی ناخوش گوار واقع سے بچنے کے لئے ہمنے آج علیگڑھ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کو ایک میمورنڈم دیا ہے جس ہمنے فوری طور پر نوٹس لیتے ہوئے احتیاطی تدابیر کی درخواست کی ہے تاکہ کسی بھی ناخوش گوار واقع سے بچا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں:Qari Shafiqur Rahman قاری شفیق الرحمان کا اشتعال انگیز تقریر پر ہنگامہ

ردوس نگر مسجد کے اعتراف کے لوگوں کا بھی کہنا ہے کہ مغرب کی نماز کے دوران یاترا میں شامل لوگ شور شرابا کرتے ہیں جس سے نمازیوں کو نماز ادا کرنے میں پریشانی ہوتی ہے۔ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ دفتر پر میمورنڈم دیتے وقت بھارتیہ کسان یونین کسان سینا کی جانب سے محمد سمی، مہیپال سنگھ، راہل یادو، پرشانت دکشت، جیتند یادو وغیرہ شامل تھے۔فیلحال اس معاملے پر علیگڑھ انتظامیہ کی جانب سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

Last Updated : Aug 10, 2023, 1:21 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details