اردو

urdu

ETV Bharat / state

Bhartiya kisan Union Protest at Muzaffarnagar Collectorate: مظفرنگر کلکٹریٹ میں بھارتیہ کسان یونین کا احتجاج - Farmers protest in Muzaffarnagar

بھارتیہ کسان یونین Bhartiya kisan union Protest at Muzaffarnagar Collectorate نے اپنے متعدد مطالبات کے حوالے سے آج مظفرنگر ضلع کلکٹریٹ میں احتجاج کیا اور ضلع مجسٹریٹ کو میمورنڈم سونپا۔

مظفرنگر کلکٹریٹ میں بھارتیہ کسان یونین کا احتجاج
مظفرنگر کلکٹریٹ میں بھارتیہ کسان یونین کا احتجاج

By

Published : Apr 4, 2022, 5:02 PM IST

اترپردیش کے ضلع مظفرنگر میں بھارتیہ کسان یونین Bhartiya kisan union Protest at Muzaffarnagar Collectorate اور کسان سینا نے مشترکہ طور پر اپنے متعدد مطالبات کے حوالے سے ضلع صدر محمد مرسلین کی قیادت میں ضلع کلکٹریٹ میں احتجاج کیا اور ضلع مجسٹریٹ کو ایک میمورنڈم سونپا۔ اس دوران کسان سینا کے ضلع صدر محمد مرسلین نے بتایا کہ ہمارے کچھ مطالبات ہیں جس کو پورا کرنے کے لئے حکومت نے وعدہ کیا تھا لیکن آج تک پورا نہیں کیا گیا، اس میں ایم ایس پی کی گارنٹی، کسان آیوگ کا گٹھن، کسانوں کو کھاد اور بیج صحیح وقت پر مہیا کرانا اور سستی بجلی کی فراہمی شامل ہیں۔

ویڈیو

مزید پڑھیں:

انہوں نے ضلع مجسٹریٹ کو ایک میمورنڈم سونپتے ہوئے مطالبہ کیا کہ ضلع میں کئی گھر ایسے ہیں جس کے اوپر سے گیارہ ہزار ولٹ کی بجلی گزر رہی ہے، اسے فورا ہٹایا جائے اس کے علاوہ پرائیویٹ اسکولوں کی فیس پر لگام لگایا، جائے اور گنے کی فصل کی ادائیگی کا جو وعدہ کیا گیا تھا اس کو بھی عمل میں لایا جائے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details