اردو

urdu

ETV Bharat / state

مظفر نگر: بھارتیہ کسان یونین کا مہنگائی کے خلاف احتجاج - اردو نیوز مظفرنگر

ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر میں بھارتیہ کسان یونین کے ذریعے ضلع کے مختلف مقامات پر مہنگائی کو لے کر زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا۔

bhartiya kisan union protest against inflation in muzaffarnagar
بھارتیہ کسان یونین نے مہنگائی کے خلاف احتجاج کیا

By

Published : Jul 8, 2021, 4:35 PM IST

بھارتیہ کسان یونین کے قومی ترجمان راکیش ٹکیت کی کال پر بھارتیہ کسان یونین کے مظفرنگر کے عہدیداران اور کارکنان نے ضلع کے مختلف مقامات پر مہنگائی کو لے کر زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا۔

دیکھیں ویڈیو

اس مظاہرے کے مدنظر ہر ضلع کا پولیس انتظامیہ بھی پوری طرح مستعد نظر آیا۔ بھارتیہ کسان یونین کے عہدےدار چودھری شکتی سندھ نے بتایا کہ بھارتیہ کسان یونین کے قومی ترجمان چودھری راکش ٹکیت کی کال پر بھارتیہ کسان یونین کے مظفرنگر کے عہدیداران اور کارکنان نے ضلع کے مختلف مقامات پر مہنگائی کو لے کر زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا۔

میمورنڈم سونپا

مزید پڑھیں:نوئیڈا: مہنگائی کے خلاف بھارتیہ کسان یونین کا احتجاج

انہوں نے کہا کی ہمارا مطالبہ یہ ہے کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی کو کسی طرح سے قابو میں لایا جائے۔ ہم حکومت سے کہنا چاہتے ہیں کی رسوئی گیس، پٹرول اور ڈیزل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کو کم کیا جائے۔ اس کو لے کر ایک میمورنڈم ہم نے ضلع انتظامیہ کو دیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details